سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل

28  ‬‮نومبر‬‮  2022

لندن (مانیٹرنگ، این این آئی) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طرف سے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں،

دکھی انسانیت کے ساتھ ہمدردی سب سے افضل ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ جذبہ برطانیہ کی عظیم انسان دوستی کی روایت کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا اعلان کیا تھا۔پیر کو انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ٹیسٹ میچ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے۔انگلش کپتان کے مطابق کھیل نے میری زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، میں اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔اسٹوکس کے مطابق 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، کھیلنے اور سپورٹ گروپ کے درمیان ذمہ داری کا احساس ہے اور یہاں ہونا خاص بات ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…