آنسو گیس گنز، ربڑ بلٹ گنز،پیپر بال، سپرے پینٹ، کارتوس، وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے اسلام آباد میں ”استقبال“ کی تیاری مکمل کرلی

19  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا اسلام آباد ریڈ الرٹ ایریا میں داخلہ روکنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔رینجرز اور ایف سی بھی طلب کر لی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مظاہرین سے غیر روایتی طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روایتی آنسو گیس کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کو مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے سپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے۔567 آنسو گیس گنزاور 50ہزار سیزائد شیل فراہم کر دیئے گئے۔500 ربڑ بلٹ گنز،37300کارتوس،17 پیپر گن، 11000 پیپربال بھی اہلکاروں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار ہیں۔اسلام آباد پولیس کے ساتھ 5000 رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔سندھ پولیس کے 500 اہلکار صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی معاونت کریں گے۔4700 ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر تعینات کردیے گئے ہیں۔چھوٹے بڑے افسران سمیت اسلام آباد پولیس کے 3ہزار اہلکار ایک شفٹ میں ڈیوٹی کریں گے۔ وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا اسلام آباد ریڈ الرٹ ایریا میں داخلہ روکنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…