عمران خان پر حملہ ، جے آئی ٹی نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی

19  ‬‮نومبر‬‮  2022

وزیر آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔

اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے کہا کہ فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا، میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوید نے کہا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنمائوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…