اسد خٹک نے وینا ملک کے ساتھ تنازعات حل کروانے کیلئے مولانا طارق جمیل سے مدد مانگ لی

18  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)ماڈل، میزبان و اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں کے تنازعات حل کروانے میں کردار ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک گزشتہ پانچ سال سے بچوں کی حوالگی اور جہیز کی ملکیت سمیت ایک دوسرے کو بدنام کرنے کی

قانونی جنگ میں مصروف ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مختلف عدالتوں میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی کی قانونی جنگ شروع ہوگئی تھی۔ان کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق مقدمہ ابھی کراچی کی فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ بچوں سے ملاقات نہ کروانے پر اسد خٹک نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے وینا ملک کو بچوں کی والد سے ملاقات کروانے کے لیے 16 نومبر کو طلب کیا تھا۔تقریبا چار سال بعد 16 نومبر کو اسد خٹک نے سندھ ہائی کورٹ میں بچوں سے ملاقات کی جس پر وہ جذباتی بھی ہوگئے۔عدالتی حکم پر وینا ملک بچوں کو لے کر عدالت پہنچیں تھیں اور سماعت کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ بچوں کو والد سے ملنے نہیں دے رہی تھیں۔انہوں نے بچوں اور اپنی طلاق پر مزید بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ بھی عام انسان ہیں، ان سے بھی زندگی میں کچھ غلطیاں ہوئیں۔بچوں سے ملاقات کے بعد اسد خٹک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تقریبا 4 سال بعد بچوں سے پہلی ملاقات کی اور وہ بیٹی کو گود میں لینے کی خوشی بیان نہیں کر سکتے۔انہوں نے بتایا کہ ان سے بچوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی تھی جس وجہ سے انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وینا ملک سے شادی کرنا ان کی غلطی نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ وینا ملک سے طلاق کا معاملہ زندگی کا ایک مسئلہ ہے جس طرح زندگی میں دوسرے مسائل آتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ تین سال سے مولانا طارق جمیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ ان کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کوئی کردار ادا کریں مگر ان کا مولانا صاحب سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

انہوں نے میڈیا کے توسط سے مولانا طارق جمیل کو درخواست کی کہ وہ ان کے اور وینا ملک کے درمیان تنازعات کو حل کرنے میں کردار ادا کریں۔خیال رہے کہ وینا ملک نے اسد خٹک سے 2014 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شادی کی تھی اور پھر وہ چند سال تک وہیں مقیم تھیں۔دونوں کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں جو اس وقت وینا ملک کے ساتھ پاکستان میں رہتے ہیں اور دو سال قبل اسد خٹک نے ان پر دبئی سے بچوں کو اغوا کرکے لے آنے کے الزامات بھی لگائے تھے۔دونوں کی شادی محض تین سال ہی چل سکی تاہم طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے قانونی جنگ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…