نیب نے صدیق الفاروق کیخلاف ساڑھے تین سال بعد انکوائری ختم کر دی

17  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)نیب کے اعلیٰ حکام نے سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کیخلاف اختیارات کا غلط استعمال کر نے کے الزام پر ہونے والی انکوائری ساڑھے تین سال کے بعد حقائق کی روشنی میں بند کردی ۔

صدیق الفاروق پر یہ الزام تھا کہ انہوںنے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولپنڈی ،ڈیرہ اسماعیل ،جہلم ، حسن ابدال ، کراچی اور لاہور میں 30جائیدادوں کی لیز پر نیلامی کی ۔یہ حکم ڈی جی نیب لاہور کے دفتر سے جاری کی گئی چٹھی نمبرXQ/2079/NAB-L(9) 1میں صدیق الفاروق کو بتایاگیا ۔ڈی جی آفس لاہور میں صدیق الفاروق کو ساڑھے تین سال پہلے سات سوالوں پر مشتمل سوالنامہ جاری کیا تھا جس کا انہوںنے ثبوتوں کے ساتھ تحریری جواب دے دیا تھا۔یہ کیس حتمی انکوائری رپورٹ میں جمع کئے گئے حقائق اور ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد بند کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ صدیق الفاروق کوجب چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ لگایا تو متروکہ وقف املاک بورڈ بڑے خسارے میں مبتلا تھا یہاں تک کہ ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا تھا لیکن انہوںنے اپنے دور میں مثالی اور منافع بخش ادارہ بنا دیا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…