ارشد شریف قتل کیس نجی ٹی وی شوٹنگ رینج سے متعلق نئی تفصیلات سامنے لے آیا

12  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نجی  ٹی وی جیو نیوز کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے لے آیا۔رپوٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کے بعد کینیا میں شوٹنگ سائٹ پر تمام آپریشنز بند کر دیے گئے، ایموڈمپ پر عملے کے چند افراد رہ گئے اور سائٹ کو تحقیقات کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق امریکی سیکورٹی فرم، پولیس اٹھارٹی اور متعدد کمپنیوں نے شوٹنگ سائٹ سے معاہدے ختم کر دیے ہیں۔مگادی میں واقع شوٹنگ سائٹ پر ارشد شریف نے زندگی کے آخری لمحات گزارے تھے، ارشد شریف نے ایموڈمپ میں ایک دن اور دو راتیں گزاری تھیں، شوٹنگ سائٹ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔دونوں بھائیوں کے کاروباری امور دیکھنے والے شخص کا کہنا ہے کہ شوٹنگ سائٹ جلد کھل جائے گی، شوٹنگ سائٹ پر عملہ موجود ہے لیکن کام بند ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں بھائیوں کے افریقی ملک میں رئیل اسٹیٹ کے کئی منصوبے چل رہے ہیں، شوٹنگ سائٹ کو متعدد کمپنیاں عملے کو مشق و تربیت دینے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔خیال رہے کہ ایمو ڈمپ شوٹنگ سائٹ پر امریکیوں کی موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور کینیا میں امریکی سیکورٹی ایجنسی کی سرگرمیاں معروف ہیں، امریکا اور کینیا انسداد دہشت گردی کے منصوبوں اور مقامی سکیورٹی پر مل کر کام کرتے ہیں۔دوسری جانب ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ ارشد شریف پرفائرنگ کرنیوالے چار میں سے ایک شوٹر سے ملنے نہیں دیا گیا،کینیا پولیس کے صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا یقین ہے،افسر تک رسائی نہ دینا عجیب بات ہے، تین شوٹرز کے بیانات میں گھمبیر تضاد تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…