اسلام آباد،پمز ہسپتال میں سنگین نوعیت کے بحران کا انکشاف

11  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں سنگین نوعیت کے بحران کا انکشاف ہوا ہے،پمز میں خطرناک نوعیت کی اموات کی وجوہات کے تعین کیلئے فورنزک لیبارٹری نہیں۔ذرائع کے مطابق پمز میں فورنزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین بھی تعینات نہیں کیے گئے ، ماہر میڈیکو لیگل افسران نہ ہونے کے

باعث کیسز لاہور بھجوائے جاتے ہیں۔ فورنزک ماہرین کی عدم تعیناتی سے متعلق حکام کو لکھا گیا خط سامنے آگیا،جس سے انکشاف ہوا کہ ماضی میں میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات پر توجہ نہیں دی گئی۔خط میں لکھا گیا کہ ڈیپارٹمنٹ کو غیر کوالیفائیڈ میڈیکل آفیسرز کے ذریعے چلایا گیا،میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ میں کوئی کوالیفائیڈ میڈیکو لیگل افسر موجود نہیں،کسی افسر نے بھی فارنزک میڈیسن میں پوسٹ گریجویشن نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق صرف فورنزک میڈیسن میں پوسٹ گریجویشن کرنے والا ہی میڈیکولیگل افسر تعینات ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق فروری 2022 میں ایڈیشنل ایم ایل او نے پمز انتظامیہ کو فارنزک ماہرین کی تعیناتی سے متعلق مراسلہ بھیجا،پمزمیں فارنزک ماہرین نہ ہونے کے باعث نمونے فورنزک سائنس لیبارٹری لاہور جاتے ہیں،کراچی،لاہور،پشاور اور حیدرآباد میں فورنزک ماہرین ہیں،فورنزک ماہرین کی تعیناتی سے متعلق مراسلہ میڈیکل ڈائریکٹرکو بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ارشد شریف،سارہ انعام قتل کیسز کی رپورٹ میں تاخیر کی بڑی وجہ بھی لیبارٹری اور ماہرین کا نہ ہونا ہے، نور مقدم اور سنگین نوعیت کے دیگر کیسز میں تاخیر بھی فارنزک ماہرین کی عدم تعیناتی اور لیبارٹری کے نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔رپورٹ کے مطابق فورنزک سائنس لیبارٹری اور ماہرین کی عدم دستیابی کے باعث شواہد کے ضائع ہونے کے خدشات بھی ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…