اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہوں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہو گی، رانا ثناء اللہ کا چیلنج

7  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں،ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی کو چار گولیاں نہیں لگیں، عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے،اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہو تو میں سیاست چھوڑ دونگا

ورنہ عمران کو چھوڑنی ہو گی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں،ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں، عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی ہو تو میں سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہو گی۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ فوج ایک منظم ادارہ ہے،کوئی فرد ادارے کی پالیسی کے خلاف جا نہیں سکتا،اگر کوئی جائے گا تو وہ اس سے بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے،صوبائی پولیس ان مٹھی بھر لوگوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان فتنہ فساد اورانارکی پھیلانا چاہتا ہے،عمران خان نے اسی لئے تین نام چنے۔ انہوں نے کہاکہ جوڈیشری، پاک فوج کو ایسی سیاست کیلئے استعمال کرنا ملک کیلئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نوید کو تحریک انصاف نے کارکنوں نے ہی پکڑوایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جتنی مرضی تفتیش ہو جاے عمران خان پر حملے کا اصل ملزم نوید ہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی چار نومبر سے تیاری پوری تھی،یہ لانگ مارچ کرنے میں لیٹ ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…