اسلام آباد میں بلااجازت احتجاج پر کارروائی ہوگی، وفاقی پولیس نے خبردار کردیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہر کی صورتحال اور ممکنہ احتجاج پر اپنے بیان میں کہاہے کہ بلا اجازت احتجاج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا

اعلان کیا ہے جس وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہر میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے، ائیر پورٹ کیلیے بلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کے لیے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹروے تک آمد ورفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ تمام سیاسی احباب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کریں جب کہ عوام سے گزارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، کسی بھی شر پسندانہ سرگرمی اور افراد کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…