برفباری، سیاحوں و مقامی افراد کو ناران سے آگے جانے سے روک دیا گیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2022

بالاکوٹ (اے پی پی)بالاکوٹ میں بارش، بالائی علاقوں ناران بابو سر ٹاپ شوگران میں برفباری سےموسم شدید سرد ہوگیا ،پولیس نے ناران سے آگے بابو سر ٹاپ تک 4چوکیاں بھی ختم کردیں ،شاہراہ کاغان کو ناران سے آگے کے لئے بند کردیا ۔ڈیایس پی بالاکوٹ سراج خان نے بتایا کہ ناران سے آگے بٹّہ کنڈی بیسل گیٹی داسو بوڑاواہی میں قائم پولیس کی چوکیاں ختم کردی گی ہیں اور ناران سے آگے سیاحوں و مقامی افراد کو جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ گلگت بلتستان سفر کرنے والے افراد شاہراہ کاغان کی بجائے شاہراہ قراقرم کا استعمال کریں اور ناران ویلی کے لئے آنے والے سیاح محکمہ موسمیات کی رپورٹ دیکھ کر ناران کا سفر کریں۔ ناران سے آگے جانے پر پابندی اس وجہ سے لگائی گئ کہ بارش و برفباری کے باعث کوئی نقصان نہ ہو ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعرات تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…