وہ ایک ضد جس کی وجہ سے بابر اعظم مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، وسیم اکرم نےبڑا انکشاف کردیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ”بابر اعظم کی ناکامی کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی صورت ’ون ڈاﺅن‘ نہیں کھیلنا چاہتے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وسیم اکرم، جو پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔

نے بتایا ہے کہ رواں سیزن میں کراچی کنگز کی کارکردگی بھی اسی لیے ناقص رہی، کیونکہ بابر اعظم نے ون ڈاﺅن کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔وقار یونس، شعیب ملک اور مصباح الحق کے ہمراہ پاکستانی اوپنرز کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں کراچی کنگز کے ذریعے بابر اعظم کے اس روئیے کو دیکھ چکا ہوں۔ میں نے بابر اعظم کو ہدایت کی تھی کہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرے اور مارٹن گپٹل اور شرجیل خان کو اوپننگ کرنے دے لیکن بابر اعظم نے کہا کہ میں نیچے نہیں کھیلوں گا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ سب چیزیں ٹاپ سے شروع ہوتی ہیں اور ٹاپ پر آپ کا کپتان ہے۔ آیاآپ کا کپتان صرف اپنے لیے کھیلتا ہے اور عدم تحفظ کا شکار ہے؟ اگر آپ کا کپتان رنز کرتا ہے اور دوسرے بلے بازوں کو اپنی پوزیشن پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے، تب آپ کو پتا چلتا ہے کہ ہاں آپ کا کپتان آپکے لیے اپنی قربانی دینے کو تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…