عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

27  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی پالیسی کی سخت خلاف ورزی کی ہے، دو دن میں وضاحت دیں کہ ان کی بنیادی رکنیت کیوں نہ معطل کی جائے؟

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے،لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جا، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانیکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملیگا، نہ لیپ ٹاپ ملیگا، شواہد مٹا دییگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا، ارشد شریف کے لیے کینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا۔

ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائے گئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں۔

لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…