ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کون جیتے گا؟ ڈیرن سیمی کی بڑی پیش گوئی

17  اکتوبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی)دومرتبہ ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے آسٹریلیا اور انڈیا کو شکست دینا ہوگی۔سابق کپتان اور پی جے ایل کی ٹیم حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی نے بتایا کہ آسٹریلیا اور انڈیا کو آپ شکست نہیں دے سکتے تو آپ ورلڈکپ نہیں جیت سکتے کیونکہ آسٹریلیا ٹیم دفاعی چیمپئن ہے اور

اپنے ملک میں کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا کی بات کی جائے تو ان کی کرکٹ ٹیم جس انداز سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتی ہے اس کا سب کو علم ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ جہاں تک پاکستان ٹیم کا تعلق ہے، پاکستان ویسا ہی کر سکتی ہے جو وہ ہمیشہ آئی سی سی ایونٹ میں کرتی ہے، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹف ہوم سیریز کھیلی، اس کے بعد نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز جیتی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، اس کا فائدہ ہوگا لیکن پاکستان ٹیم کو مڈل اوورز میں کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی ، بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹاپ آرڈر میں لمبا کھیلنے سے مڈل آرڈربیٹرز کے پاس کم اوور بچتے ہیں، سات آٹھ اوورز میں پھر مڈل آرڈرز کو فنش کرنا ہوتا ہے۔سابق آل رائونڈر نے کہا کہ بولنگ پاکستان ٹیم کی قوت ہے، شاہین آفریدی کی و اپسی ہو رہی ہے جس کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا، یہ ایک مثبت چیز ہیجو پاکستان ٹیم کے لیے ہوئی ہے، پاکستان کو تسلسل کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان تسلسل کے ساتھ کھیلتی ہے تو ٹورنامنٹ جیت سکتی ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ پر ہم نے ہمیشہ فخر کیا، فرسٹ رانڈ کھیلنا مایوس کن ہے ، 2010 سے 2016 تک ناک آٹ مرحلے تک پہنچتے رہے ، گزشتہ ورلڈکپ اور اس مرتبہ ہم کوالیفائی نہ کر سکے ، افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نکولس پورن اینڈ کمپنی کچھ ضرور کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…