اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس کا کیس ، اعظم سواتی کا عدالت میں ٹوئٹس کرنے کا اعتراف

15  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی۔ہفتہ کو اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار سینیٹر اعظم خان سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان اور علی بخاری نے اپنے موکل سے ملاقات کی۔دوران سماعت ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ اس کیس کی فائل کدھر ہے؟ ایف آئی اے حکام نے کیس کی فائل جج کے حوالے کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے مصدقہ اکائونٹ سے ٹوئٹ کیا گیا، پیکا کی سیکشن 20 کے تحت مقدمہ درج ہوا، مصدقہ اکانٹ سے شدید ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، ٹوئٹرکے مصدقہ اکانٹ سے ٹوئٹ ہونا ثابت شدہ ہے۔رضوان عباسی نے کہا کہ صرف یہ ایک ٹوئٹ نہیں، اعظم سواتی کے اکانٹ سے پہلے بھی ایسے ٹوئٹس ہوئے ہیں، اعظم سواتی کے اکائونٹ سے طویل عرصے سے منظم ٹوئٹس ہوئے جن کا ریکارڈ موجود ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی پاس ورڈ ریکور کرنا ہے، اعظم سواتی تفتیش کے دوران تعاون بھی نہیں کر رہے، رضوان عباسی نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت 15 دن تک کا جسمانی ریمانڈ دے سکتی ہے۔

ملزم کے حق میں ریکارڈ پر کچھ آیا تو وہ بھی عدالت میں پیش کریں گے۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا اسے ہم تسلیم کرتے ہیں تاہم قانون میں کور بھی ہے، کن کن لوگوں نے کس کس کے بارے میں کیا کہا وہ میں بتاں گا۔عدالت نے پوچھا کہ کیا وہ موبائل ریکور ہوا ہے جس سے ٹوئٹ ہوئی، جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے وہ موبائل گھر سے باہر پھینک دیا تھا اس میں بیٹی کے گھر کی تصویریں ہیں، میں جب مان رہا ہوں ٹوئٹ میں نے کیا تو پھر ان کو کیا چاہیے۔عدالت نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…