مظاہرے،ایران میں ایک ماہ کے دوران224افراد ہلاک مرنیوالوں میں 29کمسن بھی شامل

15  اکتوبر‬‮  2022

تہران (این این آئی)ایران میں سولہ ستمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک 200 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان ہلاک شدگان میں 29 نو عمر اور بچے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک انسانی حقوق گروپ نے جمعہ کے روز بتائی،یہ احتجاجی مظاہرے بائیس سالہ کرد ایرانی مھسا امینی کی ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاکت سے شروع ہوئے تھے۔ جنہیں اب ایک ماہ ہو چکا ہے اور ایران کے طول و عرض میں تقریبا ہر جگہ احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں 24 ایرانی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق اب تک سکیورٹی فورسز نے تقریبا چھ ہزار مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ جبکہ مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایک ماہ کے دوران ایران کے 112 شہروں اور قصبات میں احتجاج پھیل چکا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس مسلسل پھیلتے ہوئے احتجاج نے اب سیاسی احتجاج کی شکل اختیار کر لی ہے۔ مظاہرین ایرانی حکومت ہی نہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف بھی نعرے لگاتے ہیں اور ایرانی حکمرانوں کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…