عمران خان چاہتے تھے سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے‘ہاشم ڈوگرکھل کر بول پڑے

13  اکتوبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران

خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔قبل ازیں اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ عمران خان کا وفادار رہوں گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز میں بریت کی بہار سے ’’این آر او ٹو‘‘کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، احتساب کے ادارے اگر ایسے ہی مافیاز کی تابعداری کریں گے تو ملک کا مستقبل تاریک ہی رہے گا،72سالہ اعظم سواتی کی گرفتاری اور ان پر بد ترین تشدد قابل مذمت ہے ،ہم واضح کرنا چاہتے ہیںکہ اسٹیٹس کو کی حامل قوتیں جس طرح کے مرضی اوچھے ہتھکنڈے آزما لیں ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے نے شریفوں کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے ، عمران خان اسی کرپٹ اور بوسیدہ نظام کے خلاف لازوال اورتاریخی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن میں قانون کی طرفداری کی بجائے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری نظر آئی،بریت کے فیصلوں پر لٹیروں اور ڈاکوئوں کی خوشیاں عارضی ثابت ہوں گی ۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…