ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کون کھیلے گا؟ کرس گیل نے بڑی پیشگوئی کردی

11  اکتوبر‬‮  2022

جمیکا ٗ لاہور (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی فیورٹ ٹیموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں۔کرس گیل نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں تبدیلی کا فائدہ نہیں ہو گا۔بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائیلز کے کوچ ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے پروگرام سے بھی منسلک ہیںنے ایک انٹرویومیں کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کرے گی ، جیتے گی،گھبرائیں مت، کھلاڑیوں کو بیک کریں اور انہیں اعتماد دیں۔انہوں نے کہا کہ 2 سال سے انہی کھلاڑیوں پر انویسٹ کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں نیرزلٹ بھی دیے ہیں اب تبدیلی مناسب نہیں ہو گی تبدیلیاں جو بھی کرنا ہیں اب ورلڈ کپ کے بعد کریں۔

سابق اوپنر نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے اسٹرائیک ریٹ پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے ہیں، وکٹیں ہاتھ میں ہونا اچھی بات ہے، اوپنر اچھا آغاز دیتے ہیں تو اور کیا چاہیے اچھے آغاز کے بعد پھر مڈل آرڈر کو اچھا فنش کرنا چاہیے۔پاکستان جونیئر لیگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران فرحت نے کہا کہ اس سے ماڈرن ڈے کرکٹرز ملیں گے ۔پاکستان ٹیم کو جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ آنے والے سالوں میں پی جے ایل سے مل جائے گی کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم آئے گا وہ جلد میچور ہوں گے اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…