عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ

25  ستمبر‬‮  2022

شانگلہ (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ کے علاقے ٹٹوالان میں جمعہ کی شب مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کے گھر پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایم پی اے کے گھر پر کیے گئے حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق حملہ آور آدھے گھنٹے تک گھر پر فائرنگ کرتے رہے اور بعد میں علاقے سے فرار ہوگئے۔پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما کے گھر پر حملے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔فیصل زیب خان کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے ضلع میں دہشت گردی کے ممکنہ دوبارہ سر اٹھائے جانے کے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا۔اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام، صوبائی وزیر ثقافت و محنت شوکت یوسفزئی اور دیگر نے ضلع بونیر سے متصل علاقے ٹٹوالان میں فیصل زیب کے گھر پر حملے کی مذمت کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…