15 لاکھ کی ضرورت لیکن دنیا سے صرف 7 ہزار ٹینٹ آئے مراد علی شاہ

22  ستمبر‬‮  2022

لاڑکانہ(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سیلابی پانی کو علاقوں سے 2 ماہ میں نکال دیا جائے گا،کشمور سے سیہون تک کے تمام اضلاع دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں، 1 سو 40 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا ہے۔لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ ابھی تک کسی کو اس کا اندازہ بھی نہیں کہ کتنی بارش ہوئی۔

میں سندھ بھر کے اضلاع میں گیا ہوں، میں نے آج متعدد کیمپس کا دورہ کیا لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں مختلف اضلاع سے لاڑکانہ آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر ایورج 11 سو ملی میٹر بارش ہوئی چند علاقوں میں 18 سو ملی میٹر تک ہوئی، کشمور سے سیہون تک کے تمام اضلاع دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں، 1 سو 40 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تربیلا ڈیم جیسے 20 ڈیمز کے پانی جتنی بارش سندھ میں ہوئی، پانی صرف منچھر جھیل کے ذریعے دریائے سندھ میں جائے گا اور کوئی حل نہیں، پانی کو علاقوں سے نکلنے میں ابھی وقت لگے گا۔وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ صرف 4 سے ساڑھے 4 لاکھ ٹینٹس ابھی تک بانٹ چکے ہیں جو کہ کافی نہیں ہیں، بیرونی امداد ضرور ملی ہے میں سب کا شکر گزار ہوں لیکن ساری امداد ملا کر صرف 10 ہزار ٹینٹس ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو امداد نہیں پہنچا سکے اسکی کی وجہ مطلوبہ چیزوں کی ترسیل کا نہ ہونا ہے، ملیریا کی دوا ختم ہوگئی، بخار کی دوا ختم ہو گئی۔

مچھردانیوں کی قلت ہے پیسوں کی قلت نہیں سامان کی قلت ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے دریائے سندھ کو 6 مقامات سے کٹ دیئے اس کے باوجود صرف 2 لاکھ کیوسک پانی منچھر سے دریائے سندھ میں جا رہا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہداد کوٹ اور ایف بی بند میں لگائے گئے بریچز کو بند کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں، سیلاب اور بارش کا 75 فیصد پانی 2 ماہ میں نکال دیا جائے گا باقی کو وقت لگے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…