ایپل کاپاکستان سمیت متعدد ممالک کیلئے ایپس قیمتوں میں اضافہ نئی قیمتوں کا اطلاق5اکتوبر سے ہوگا

21  ستمبر‬‮  2022

نیویارک(این این آئی)ایپل نے اگلے مہینے سے یورپ، ایشیا اور جنوبی امریکا کے چند ممالک کے لیے ایپ اسٹور پر ایپس اور اِن-ایپس میں خریداری کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اکتوبر سے ہوگا۔

جبکہ خود ہی تجدید ہونے والی سبسکرپشن پر اضافہ نہیں کیا جائے گا۔امریکی ٹیک کمپنی مختلف خطوں کے لیے وقتا فوقتا قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہے، اس نے گزشتہ برس کرنسی اور ٹیکسز ایڈجسٹ ہونے کی وجہ سے یورپی ممالک کے لیے قیمتوں میں کمی کر دی تھی، متعدد ایپس کی کم از کم ابتدائی قیمت 1.09 یورو سے کم کرکے 99 یورو سینٹ کر دی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ افراط زر، شرح سود، توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے جاپانی کرنسی ین، یورو اور ابھرتی معیشتوں کی کرنسیوں کو نقصان پہنچا ہے، رواں برس یورو 2 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور کئی ہفتوں سے ڈالر کے مقابلے میں برابری کا شکار ہے۔یورو زون ممالک کے علاوہ، قیمتوں میں اضافہ یورپ کے سویڈن، پولینڈ، ایشیا کے جاپان، ملائیشیا، پاکستان، جنوبی کوریا، ویتنام اور جنوبی امریکا میں چلی کے لیے کیا گیا ہے۔ایپل نے بتایا کہ متعدد ممالک جیسا کے ویتنام میں قیمتوں میں اضافہ صارفین سے ٹیکس اکٹھا کرنے سے متعلق نئے ضابطوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ایپل نے حالیہ جنریشن کا آئی فون رواں مہینے کے اوائل میں متعارف کروایا تھا، وہ بنیادی اسمارٹ فونز پر اپنا انحصار کم کرنے کے لیے اپنے سروسز کے کاروبار کو ترقی دے رہا ہے۔بزنس سروسز سے ایپل کی آمدنی میں گزشتہ چند برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا لیکن اب 20 ارب ڈالر فی سہ ماہی کے گرد گردش کررہا ہے، اس میں ایپ اسٹور بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…