وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور

19  ستمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ۔ قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے

لندن میں ایک عدالتی مفرور سے آرمی چیف کی تعیناتی سمیت حساس قومی ایشوز پر مشاورت کی۔ وزیراعظم کا حلف انہیں حساس معاملات غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر کرنے سے روکتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی کئی مقدمات میں ملزم ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کر کے امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے لہٰذاوزیراعظم کے خلاف آرٹیکل فائیو اور سکس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ راجہ بشارت نے ایوان میں وزارت عظمی کے لئے آئینی حلف پڑھ کے بھی سنایا۔ انہوں نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ قرارداد کے علاوہ بھی آرٹیکل فائیو اور سکس کے تحت شہباز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پانامہ سکینڈل میں جس لندن فلیٹ کا ذکر تھا اور ان پر کیس بھی بنا اسی میں وزیراعظم ایک مفرور سے ملے۔  وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…