پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ہونے کی پیشگوئی

17  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان اور 9 ممالک کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مستقبل میں مون سون کی بارشیں مزید شدت اختیار کریں گی، اور پاکستان میں آئندہ مون سون زیادہ خطرناک ہونے کا خطرہ ہے۔مشترکہ رپورٹ میں پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی وجوہات میں ناقص دریائی مینجمنٹ سسٹم، غیرقانونی آباد کاری اور معاشی عدم استحکام شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے سے بارشیں 50 تا 75 فیصد زیادہ ہوئیں، مستقبل میں درجہ حرارت مزید بڑھنے پر بارشیں کئی گنا زیادہ شدید ہوسکتی ہیں، اور آئندہ اگست کے 5 دن مون سون بارشوں کا بلند سطح تک رحجان جاسکتا ہے۔تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کا فقدان ہے، نقصانات سے بچا کیلئے 2010 کے سیلاب کے بعد بنائے گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…