شعیب ملک نے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا

17  ستمبر‬‮  2022

کراچی(یواین پی )قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں شعیب ملک نے نصف سنچری بنا کر ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا۔ناردرن سے اختتامی لیگ میچ میں سینٹرل پنجاب نے 163 کا ہدف 12 بالز قبل 4 وکٹ پر پالیا، شعیب ملک نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں

کی مدد سے 39 بالز پر 62 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی،انھیں اچھی فارم اور فٹنس کے باوجود ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔پنجاب نے ابتدائی 3 وکٹیں پاورپلے میں 51 رنز پر گنوائیں ، پھر کپتان قاسم اور شعیب نے کمان سنبھال لی، دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے 70 بالز پر 103 کی شراکت بنائی، قاسم 37 بالز پر 58رنز بناکر 18ویں اوور میں میدان بدر ہوئے۔اس سے قبل ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 162رنز اسکور کیے، ناصر نواز 82 اور کپتان عمر امین 31 رنز بناکر نمایاں رہے، عامر یامین نے 29رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کرپائے۔سینٹرل پنجاب نے 10 میچز کھیل کر 5 فتوحات کے ساتھ 10 پوائنٹس جوڑے، 5 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس کے معاملے پر کے پی اور بلوچستان سے وہ برابری پر ہے،البتہ کے پی نے ابھی 8 میچز کھیلے ہیں،بلوچستان کا ایک مقابلہ باقی ہے، سندھ نے بھی تمام میچز کھیل کر 10 پوائنٹس لیے۔دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو6 وکٹ سے شکست دیدی، صہیب مقصود نے ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…