ایون فیلڈ ریفرنس ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو دلائل کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی

16  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پرنیب کو دلائل کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے،مریم نواز کے

وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے کہ میں نے عدالتی معاونت کیلئے پیپر بکس تیار کی ہیں، نیب کے شواہد میں واحد چیز رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ تھی میں نے رابرٹ ریڈلے سے متعلق ہی دو صفحات تیار کئے ہیں، ایک ماہر کی رائے کو اس کیس میں بنیادی شواہد کے طور پر لیا گیا جبکہ کسی ماہر کی رائے کبھی بھی بنیادی شہادت نہیں ہوتی۔ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے خود تسلیم کرتا ہے کہ کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ سے ڈیڑھ سال پہلے آ چکا تھا اور ایکسپرٹ نے کہا وہ اپریل 2005 میں خود یہ کیلبری فونٹ استعمال کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے مانا وہ کمپیوٹر ایکسپرٹ نہیں ہیں،جس پرجسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو یہ کیس ہی ختم ہوگیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وہ ایکسپرٹ نہیں تو پھر اس کے شواہد ہی ختم ہو جاتے ہیں،جو بھی فونٹ بنتا ہے وہ کہیں رجسٹر ہو تو ہوتا ہو گا۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کے نتیجے میں مریم نواز کو کیا فائدہ ہوا پراسیکیوشن یہ بتا دے، رابرٹ ریڈلے کی نام نہاد رپورٹ کی بنیاد پر ٹرسٹ ڈیڈ کو غلط قرار دیا گیا۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت کا تعین بھی موجود نہیں؟امجد پرویز نے جواب دیا کہ نہیں اور دونوں ملزمان کے اثاثوں کی مالیت کا تعین پراسیکیوشن کا کام ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ نیب نے اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کی؟جس پرایڈووکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ نیب نے کہا جرم 1993 میں ہوا تھا

اور مریم نواز کو 2006 میں ایک دستاویز سائن کرنے پر کہا گیا کہ جرم میں معاونت کی، یہ بات آج تک سمجھ نہیں آتی کہ اتنے سال بعد معاونت کیسے ہوئی۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر لیے جبکہ نیب نے دلائل کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…