کراچی،خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 6جڑواں بچے انتقال کر گئے

15  ستمبر‬‮  2022

کراچی، کوئٹہ (آئی این پی ) کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے چھ جڑواں بچوں میں سے بچ جانے والے پانچ بچے بھی انتقال کر گئے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی خاتون حنا زاہد کے ہاں ایک ساتھ

چھ جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک مردہ حالت میں تھا جبکہ پانچ بجے زندہ تھے۔ گائنی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث کے مطابق تمام بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ تھیں۔ ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پروٹوکول کے مطابق انہوں نے زچہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت کے پیش نظر قومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کرنے کا کہا تھا تاکہ بچوں کو انکیوبیٹر میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جاسکے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کا وزن انتہائی کم تھا جن کے باعث تمام بچے انتقال کر گئے۔دوسری جانب بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 13 اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 294 ہوگئی۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 13 اموات رپورٹ ہوئیں،ایک مرد ، 9 خاتون اور 3 بچوں کی اموات کوئٹہ سے سامنے آئیں۔ بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 294 ہوگئی ،جاں بحق ہونے والوں میں 134 مرد73خواتین اور 87 بچے شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…