پی ٹی آئی میں موجود” لاوا” پھٹ پڑا فیصل واوڈا کااپنے ہی پارٹی رہنما فواد چوہدری سے متعلق تہلکہ خیز بیان سابق حکمران جماعت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

15  ستمبر‬‮  2022

کراچی ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)فواد چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں میں شدیداختلافات پیدا ہوگئے ۔جنگ اخبار کے مطابق ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈاسے پوچھا گیاکہ کیا فوادچوہدری کے سخت بیانات اور فوج اور عمران خان کے درمیان

اختلافات بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں ؟تو فیصل واوڈانے جواب دیاکہ ان جیسے لوگوں کو تو میں خود ہی دیکھ لوں گا۔اس وقت میں اپنے چیئرمین کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہوں ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے ،عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں، سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے، عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے، چھوٹے طاقت ور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ عمران خان اس چھوٹے طبقے کے قبضے کو توڑ رہے ہیں، حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ، ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لے گئے، لیکن اصل میں ان سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے، پاکستانی سیاست میں صرف پیسے کا قبضہ ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…