کرکٹ کی تاریخ میں حیران کن واقعہ، ایک بال پر 10 رنز، 4 وائیڈ ایک نو بال

11  ستمبر‬‮  2022

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو 171 رنز کا ٹارگٹ دیا، سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشانکا گیند کرانے کے لئے آئے، سری لنکن باؤلر فائنل کی وجہ سے نروس نظر آئے، انہوں نے ایک بال پر دس رنز دے دیے، ایک بال پر 10 رنز، 4 وائیڈ ایک نو بال کرا کر کرکٹ کی تاریخ میں حیران کن ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سری لنکا کی صرف دو رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی جب کوشل مینڈس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 23 کے مجموعی سکور پر گری دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پاتھم نسانکا تھے انہوں نے 8 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری، گھناتھیلا نے ایک رنز بنایا اور انہیں حارث رؤف نے بولڈ کیا، سری لنکا کا سکور 53 ہوا تھا کہ ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور وہ افتخار احمد کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کا سکور 58 ہوا تو ان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی، ڈاسن شانکا نے دو رنز بنائے اور وہ شاداب خان کا شکار بنے۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ ہسارنگا ڈی سلوا کی گری انہوں نے 36 رنز بنائے اور محمد رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر ان کا کیچ تھام کر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی جانب سے راجاپکاسا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے 45 گیندوں پر 71 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، چامیکا نے 14 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے،

اس طرح مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا نے 170 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، پاکستان کو سری لنکا نے 171 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان، افتخار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…