سری لنکا نے فائنل سے پہلے پاکستان کو شکست دے دی

9  ستمبر‬‮  2022

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا آج آخری میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے،سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا، پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں صرف 121 رنز بنائے اور سری لنکا کو

122 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ محمد رضوان نے 14، بابر اعظم نے 30، فخر زمان نے 13،افتخار احمد نے 13، خوشدل شاہ نے 4، محمد نواز نے 26، آصف علی اور حسن علی کوئی رنز نہ بنا سکے، عثمان قادر نے 3 اور حارث رؤف نے ایک رنز بنایا، محمد حسنین ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح 19.1 اوور میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہوئے۔ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ میں دو لگاتار چھکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا لیکن ان میچ نہیں کھلایا گیا بلکہ آرام کا موقع دیا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے تین جبکہ مادوشان اور ٹھیکشانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لئے کوسل نسانکا اور ڈونشکا بیٹنگ کے لئے آئے، ڈونشکا کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان نے کیچ آؤٹ کیا، ڈی سلوا نے نو رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم نے کیچ تھاما، پکاسا نے 24 رنز بنائے اور وہ عثمان قادر کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈاسن شانکا نے 21 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ نسانکا نے 55 اور ڈی سلوا 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکا نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح پاکستان کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد حسنین اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان قادر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…