اسلام آباد ڈی چوک کے پاس پناہ گزین افغان مہاجرین نے پاک افغان میچ کے بعد پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کر دی

9  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن)پاک افغان میچ کے دوران افغان مہاجرین کی طرف سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے افغان مہاجرین کو مہاجر کیمپوں میں منتقل کرنے کی سفارش بھی کر دی۔ شہری کی شکایت پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ایف6 میں لگے افغانیوں کے کیمپ اکھاڑنے اور 15 دنوں میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ سکیورٹی رسک ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اتنے اہم ایریا میں افغانیوں کو کس نے بیٹھنے کی اجازت دی،اس وقت سیلاب متاثرین کے زیادہ حقوق ہیں کیا ان کو یہاں کیمپ لگانے کی اجازت ہے؟کمیٹی نے کریمنل لا ترمیمی بل 2022,کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2022, بچوں کی مزدوری کے حوالے سے بل 2022 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محسن عزیز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر رانا مقبول،سینیٹر مولا بخش چانڈیو سینیٹر کامل علی آغا،سینیٹر سیف ابڑو سینیٹر انور خان سینیٹر فیصل سلیم نے شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کس نے افغانیوں کو پریس کلب کے سامنے بیٹھنے کی اجازت دی،سب سے زیادہ ذمہ دار وہ ہے ان کی ذمہ داری افغان ایمبسی پر ہے وہ دیکھے ان کو انسانی حقوق کے تحت اتنے اہم ایریا میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تو کیا اپنے ملک کے سیلاب متاثرین کے زیادہ حقوق ہیں،کیا ہم ان کے کیمپ بھی ادھر لگوا دیں ، کمیٹی کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیمپ لگانے والے جہلم کے رہائشی نے بتایا کہ میرا پریس کلب کے سامنے چار سال سے احتجاجی کیمپ لگا ہوا ہے 2500 کے قریب افغان مہاجرین نے بھی کیمپ لگائے ہوئے ہیں

انہوں نے پاکستانی جھنڈے کی بھی بے حرمتی کی،مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ارکانِ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میچ میں بھی افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ درست نہیں تھا اور افغانستان تماشائیوں کی طرف سے پاکستانی تماشائیوں پر بھی تشدد کیا گیا یہ رویہ برداشت نہیں کیا جا سکتا،ہم نے انسانیت کی بنیاد پر افغانیوں کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن ان کا رویہ ٹھیک نہیں ہے ہمارے ملک میں سیلاب کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں

ان کے پاس کوئی رہنے کی جگہ نہیں ہے کیا سیلاب متاثرین کو ایف سکس میں کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے گی اگر پاکستانیوں کو اجازت نہیں تو افغانیوں کو بھی یہاں سے اٹھایا جائے ان کو کس نے ایدھر بیٹھنے کی اجازت دی ہے یہ سیکورٹی رسک ہیں ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ اس پر بہت میٹنگ ہو چکی ہیں اگر ہم افغانیوں کو ڈنڈے مار کر اٹھا دیتے ہیں تو بین الاقوامی دباؤ آئے گا،سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کل افغانی پارلیمنٹ آ جائیں گے تو پھر ہم کیا کریں گے

اسلام آباد انتظامیہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے،کمیٹی نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو دو ہفتوں میں افغانیوں کو پریس کلب کے سامنے سے اٹھانے کی ہدایات کر دی اور اس حوالے سے آئندہ کمیٹی میں رپورٹ طلب کر لی۔کمیٹی نے سینیٹر رانا مقبول کی جانب سے پیش کیا گیا بل سی پی سی ترمیمی بل 2022میں نئی سیکشن 344بی 334سی 334ڈی 344ای کو شامل کیا گیا متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے،

کمیٹی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹی پرہبیشن ایمپلائمنٹ چلڈرن بل پاس کر دیا پرائیوٹ ممبر بل سنیثر فوزیہ ارشد نے جون 2022نے چھ جون کو پیش کیا تھا۔کمیٹی کو بتایا گیا اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے چار سو کیسز سامنے آئے ہیں جس بندے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوتی ہے تو اس کے گھر اور ارد گرد ڈینگی مار سپرے کیا جاتا ہے،کمیٹی نے کریمنل لا ترمیمی بل 2022,کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل 2022, بچوں کی مزدوری کے حوالے سے بل 2022 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…