خلیل الرحمن قمر کی خاتون کیساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

9  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی) پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر کی خاتون کے ساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خلیل الرحمن قمر کی ایک آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ ملنے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

اس وائرل آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خاتون کو ملنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ خاتون انہیں اپنی مجبوری بتا رہی ہیں کہ وہ ان سے باہر ملنے کیوں نہیں آسکی۔ناقدین کی جانب سے جنس پرست مرد قرار دیئے جانے والے مصنف خلیل الرحمن قمر کی یہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ نامعلوم خاتون خلیل الرحمن کو کہتی ہے کہ میرے شوہر ساتھ آنے کو کہہ رہے تھے اس لئے میں ان سے ناراض ہوگئی میں تیار ہوئی بیٹھی تھی مگر وہ ساتھ جانے کی ضد کرنے لگے جس پر میں نے جانے سے ہی منع کردیا۔خلیل الرحمن سے خاتون کہتی ہے کہ میں آپ کو تصویر بھیجتی ہوں میں تیار ہوئی بیٹھی تھی جس پر وہ کہتے ہیں کہ مجھے تم پر ٹرسٹ ہے۔ خلیل الرحمن خاتون سے تصاویر بھیجنے کا کہتے ہوئے انہیں جب سہولت میسر ہو تب ملنے کا کہتے ہیں۔ ڈرامہ رائٹر کی مذکورہ آڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے کہا کہ خلیل الرحمن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہیں مگر شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے اِن کی ہی وفاداری کوختم کردیا کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…