لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم جوابدہ ہونگے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح ریمارکس

8  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم جوابدہ ہوں گے۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی جس کے دوران اٹارنی جنرل اشرف اوصاف

عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب! 9 ستمبر کو لاپتہ افراد کا کیس بھی مقرر ہے، امید ہے کہ 9 ستمبر سے پہلے لاپتہ افراد بازیاب ہو جائیں گے، دوسری صورت میں وزیرِ اعظم جواب دہ ہوں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت نہیں چاہتی کہ معاملہ وہاں تک پہنچے، یہ عدالت کیسز وفاقی کابینہ کو بھیجتی رہی تاہم وہ کچھ نہیں کرتے، وفاقی دارالحکومت میں لوگ محفوظ نہیں ہیں، یہ عدالت اختیارات کی تقسیم پر یقین رکھتی ہے، ایگزیکٹیو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ کیا کوئی سول چیف ایگزیکٹیو کہہ سکتا ہے کہ وہ بے بس ہے؟ یہ عدالت انویسٹی گیشن نہیں کرے گی، نہ یہ اس عدالت کا کام ہے، انویسٹی گیشن ایگزیکٹیو کا کام ہے اور انہوں نے ہی کرنا ہے، آپ کہتے ہیں کہ آپ خود بھی متاثر رہے ہیں تو آپ کی حکومت کو تو زیادہ کام کرنا چاہیے، ایسے ٹی او آرز بنائیں کہ آئندہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ اسے اٹھایا گیا یا اس پر ٹارچر ہوا، آواز اٹھانے والوں پر مشتمل کمیشن بنائیں، یہ بیورو کریٹس کا کام نہیں رہا، آپ یقینی بنائیں کہ کوئی لاقانونیت کا گلہ لے کر عدالت نہ آئے، کوئی آ کر نہ کہے کہ اسے غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا یا اس پر ٹارچر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیماری یہ ہے کہ پاور میں بیٹھا شخص پاور کے غلط استعمال کو انجوائے کرتا ہے،

بیماری یہ ہے کہ اپوزیشن میں جو برا کہا جائے حکومت میں آکر وہی کیا جائے، پی ٹی ایم کیس میں کہا تھا کہ اب بغاوت کا کیس نہ بنے، اٹارنی جنرل صاحب! وہ کیس بھی بن گیا ہے۔ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو بتائیں کہ کمیشن بنا رہے ہیں یا کیا کر رہے ہیں؟ اس پر تحریری آرڈر بھی جاری کریں، تشدد اور غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کیلئے کیا کرنا ہے آئندہ سماعت پر یہ بھی بتائیں۔عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…