عوام کے لئے خوشخبری ،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کریش کرگئیں

5  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)کراچی کی ہول سیل سبزی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کریش کرگئیں۔ہول سیل سبزی منڈی کے بیوپاریوں نے بتایا کہ منڈی میں اتوار کو پیاز 20 روپے سے 35 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔پیر کو اول درجے کی پیاز کا منڈی میں ریٹ 50 روپے اور درجہ دوم

کا ریٹ 35 روپے فی کلو ہوگیا۔انہوں نے بتایاکہ ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی بڑے پیمانے پر درآمد سے قیمتیں کم ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان سے پیازاور ٹماٹرکی پہلی کھیپ پاکستان آنے کے بعد ملک بھرمیں سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی پہلی کھیپ جمعہ 2 ستمبر کو پاکستان پہنچی تھی۔ چمن بارڈر کے راستے پیاز اور ٹماٹر سے بھرے درجنوں ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے تھے۔اس سے قبل پچھلے ہفتے حکومت نے بیرون ملک سے منگوائے گئے ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا اور آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز 300 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…