پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ ، وسیم اکرم کی محمد رضوان پرشدیدتنقید

3  ستمبر‬‮  2022

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ کے میچ کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میچ کے بعد تبصرے میں سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد رضوان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ رضوان

کا ناٹ آؤٹ جانا مجھے درست نہیں لگا۔ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں آؤٹ ہوجائیں۔ پاکستان کی بیٹنگ آٹھویں ، نویں نمبرتک ہے۔ لائن اپ میں آصف، افتخار،نواز اور شاداب ہیں۔ میرے نزدیک 57 بالز پر78 رنز ناٹ آؤٹ کا کوئی مطلب نہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔اس سے قبل شعیب ملک، بابر اعظم، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی 5 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک 11698 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، بابر اعظم نے 7890 رنز بنا رکھے ہیں۔ محمد حفیظ نے 7811 اور کامران اکمل نے 6775 رنز بنائے ہیں۔احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 6446 جبکہ عمر اکمل نے5631 رنز بنائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…