آئی ایم ایف نے توانائی قیمتیں بڑھاتے وقت بنیادی خامی جاننے کی زحمت نہیں کی،ادارہ شماریات

1  ستمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)معاشی و توانائی امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کی اشد ضرورت ہے۔متبادل توانائی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ ہمارا ملک دوسرے ملکوں کی گرین ہاؤس گیسز کا

نشانہ بنا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حساب سے پانچواں ملک ہے۔ شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان توانائی کے معاملے میں حد سے زیادہ درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔پائیدار ترقی کی پالیسی کے ادارے (ایس ڈی پی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد سلیری نے کہا کہ متبادل توانائی ملک کے لیے نہایت اہم ہے لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل زیر زمین پانی بہت کم نہ کر دیں۔تقریب میں شامل ادارہ شماریات کے سی ای او احسان ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف نے توانائی قیمتیں بڑھاتے وقت بنیادی خامی جاننے کی زحمت نہیں کی، اپنی مرضی کی بجلی کمپنی سے بجلی لینے کی ڈسٹری بیوشن لاگت ڈیڑھ سے دو روپے ہے جبکہ بجلی چوری کے سبب بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 8 روپے مانگ رہی ہیں۔اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او نے کہا کہ زیادہ لاگت کی بجلی بنانے والے کارخانوں کو تبدیل کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…