مہنگائی کا دور ہے والد یومیہ خرچ 100 روپے دیتے ہیں، باپ کے رویے سے تنگ طالبہ والد کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی

19  اگست‬‮  2022

مہنگائی کا دور ہے والد یومیہ خرچ 100 روپے دیتے ہیں، باپ کے رویے سے تنگ طالبہ والد کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی

رحیم یارخان(این این آئی)تعلیمی اخراجات پورے نہ کرنے پرکالج کی طالبہ گھر میں موجود کنجوس باپ

کی جمع پونجی27لاکھ روپے اٹھاکر پولیس اسٹیشن پہنچ کر باپ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی

جس پر پولیس نے طالبہ کے باپ شوکت کو تھانے بلوا کر معاملہ حل کرادیا۔باپ نے پولیس کی موجودگی میں

اپنے بچوں کو جیب خرچ کے روزانہ ایک سو کی بجائے پانچ سو دینے کا تحریری وعدہ کیاجس پر27لاکھ کی رقم

باپ کے اکاؤنٹ میں جمع کردی گئی۔ یہ انوکھا واقعہ رحیم یارخان کے نواحی تھانہ کوٹ سمابہ میں پیش آیا

جہاں کنجوس باپ شوکت کی طرف سے کم خرچہ ملنے اور کھر میں سالن کے پیسے نہ دینے پر موضع مو مبارک

کی رہائشی طیبہ شوکت نامی طالبہ گھر سے 27لاکھ روپے کی بڑی رقم چرا کر تھانے پہنچ گئی اور پولیس

کو تحریری درخواست دی کہ وہ گورنمنٹ کالج رحیم یارخان کی طالبہ ہے میرا والد مجھے 100روپے خرچہ دیتا ہے

اتنی مہنگائی میں 100روپے میں تعلیمی اخراجات اور گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا۔ گھر میں کئی کئی دن سالن نہیں پکتا،مجھے باپ سے پورا جیب خرچ دلوایا جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…