پیپلز پارٹی کے استعفوں کی لائن لگ گئی، سعید غنی کے بعد شہلا رضا بھی مستعفی

19  اگست‬‮  2022

کراچی(این ین آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بھی وزارت سے استعفی دے دیا ہے، سعید غنی اور شہلا رضا نے بلدیاتی انتخاب کی مہم چلانے کے لئے استعفے دیے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ کے وزیرمحنت سعید غنی نے صوبائی وزیر کی

حیثیت سے استعفیٰ وزیر اعلی سندھ کو بھجوادیا ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔سعید غنی نے کہا کہ استعفے کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلی صاحب نے کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید غنی کے استعفے پر فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے،ذرائع نے بتایاکہ سعید غنی وزیر کی حیثیت میں مہم نہیں چلا سکتے ہیں۔ سعید غنی کے پاس وزارت محنت و افرادی قوت کا قلمدان ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ مقررہ وقت پر 21 اور 28 اگست کو ہوگی۔سندھ میں دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے انتخابات میں 9046 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پاک آرمی اور رینجرز کے فلیگ مارچ پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے احاطے کے آس پاس مسلسل مارچ کرتے رہیں گے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…