مسلح افواج کا پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین

14  اگست‬‮  2022

راولپنڈی /لاہور(این این آئی)مسلح افواج نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے حفیظ جالندھری کو

لاہور میں اْن کے مزار پر سلامی پیش کی،حفیظ جالندھری کے مزار پر سلامی صحیح معنوں میں قومی ترانے اور اس کے خالق کو ایک شاندارخراجِ تحسین ہے،اوریہ سلامی ایک ایسے دن پیش کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے قومی ترانے کو نئی جدتوں کے تحت ہم آہنگ کیا گیا ہے اور آج ہی اْس کو لانچ کیا گیا ہے،قومی ترانہ کسی بھی ملک کی عظمت اور وقار کی علامت ہوتاہے،اْس ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کی پہچان۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی ترانے کا ذکر کریں تو بلاشبہ یہ ہماری قوم کے جذبوں اور وَلولوں کا مظہر ہے۔ قومی ترانے کے کئیAudio / Visual Versionsتوموجود تھے لیکن جدیدA/Vٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کوئی معیاریVersionدستیاب نہیں تھا۔ اس سال جبکہ ہم پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں ]تو حفیظ جالندھری اور احمد چھاگلہ کی اس تاریخی اور خوبصورت کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قومی ترانے کی جدید تقاضوں کے مطابق ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر اور وزارت ِ اطلاعات مشترکہ کاوش کے نتیجے میں قومی ترانے کی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات پر عکس بندی کی گئی۔جس میں ٹرائی سروسز براس بینڈکے بہترین Musiciansنے حصہ لیا۔اس تاریخی کاوش پر وزارتِ اطلاعات و نشریات

اور قومی ترانے کی سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب جاوید جبار اور سٹئیر نگ کمیٹی کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے قومی اور تاریخی ورثے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں گرانقدر خدمت انجام دی،ہمارا قومی ترانہ ایک دْعا بھی ہے جو ہم سب مل کر کرتے ہیں،عزم عالی شان شاد رہے پاکستان۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…