ہیلی کاپٹر شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر صدر پاکستان عارف علوی پر شدید تنقید،مستعفی ہونے کا مطالبہ

6  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین سے آرٹیکل 243،2 کے تحت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، بد قسمتی سے عارف علوی نے  صدر

منتخب ہونے کے بعد اپنی سیاسی وابستگی ترک نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ سیاسی وابستگی ہونے کی وجہ سے صدر سپریم کمانڈر کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر کی جانب سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکامی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ عارف علوی پی ٹی ائی کا ورکر ہونے کی وجہ سے صدر  کے عہدہ کے لیے بلوغت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ عارف علوی کی سیاسی وابستگی صدارتی ذمہ داریوں سے بالاتر ہو۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت پارلیمان کے قانون ساز ادارے کے طور پر ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹیں ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی سی آ رڈیننس کے دوبارہ اجراء کے ذریعے پارلیمان کا قانون سازی کا حق مجروح کیا۔ رضا ربانی نے کہاکہ مختلف اداروں کے سربراہوں کی تقرری میں قانون کے بر خلاف ایڈوائس پر عمل کیا، ان تقرریوں کو بعد میں عدالتوں نے کالعدم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف  غلط ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس بھجوایا،بلوچستان سے این ایف سی نمائندے کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جو کالعدم قرار دیا گیا۔ رضا ربانی نے کہاکہ نااہل ہوجانے والے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…