کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں ، مصطفی کمال کا مشورہ

6  اگست‬‮  2022

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں لیکن یہاں لوکل گورنمنٹ کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوتے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نالوں کی صفائی بارش شروع ہونے کے بعد شروع نہیں کی جاتی جبکہ 80 فیصد کراچی کا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، ایسے میں کراچی کی کس کو فکر ہے، ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی آج بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے آخری بار ہم سے اس شہر کا کام لیا تھا، ہم دوبارہ اس شہر کو اچھا بنا سکتے ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ کا بنا ہوا شہر ہی چل رہا ہے، کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…