یوٹیوب نے طویل ویڈیو کو شارٹس میں بدلنے کا ٹول پیش کردیا

31  جولائی  2022

سان فرانسسکو(این این آئی) یوٹیوب نے ایک آپشن کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت آپ بہت آسانی سے طویل ویڈیو کو ایک منٹ کے شارٹ کلپ میں تبدیل کرسکتے ہیں یعنی پہلے سے اپ لوڈ شدہ ویڈیو بھی کاٹ کر اس کے ٹکڑے بنائے جاسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق

کئئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ بھی دکھائے ہیں جسے ایڈٹ انٹو شارٹس کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح یوٹیوبر کو شارٹ بنانے میں بہت آسانی ہوگی جبکہ ہرسال ڈیڑھ ارب صارفین طویل اور شارٹ ویڈیو بناکر سائٹ پر اپ لوڈ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کروڑوں صارفین اس آپشن کے لیے بے تاب تھے جس کی کمی اب پوری کردی گئی ہے۔شارٹ بنانے کے آپشن میں ایڈیٹنگ کے تمام ضروری ٹول شامل ہیں جن میں ٹیکسٹ، فلٹر اور ٹائم لائن ایڈیٹر شامل ہیں۔ دوسری جانب آپ تبدیل شدہ کلپ میں مزید ویڈیو بھی شامل کرسکیں گے تاہم اس کی گنجائش صرف 60 سیکنڈ تک ہی ہوگی۔ تبدیل شدہ ویڈیو دیکھتے ہوئے صارفین اصل اور بڑی ویڈیو پر بھی جاسکتے ہیں جس کے لیے ایک کلک کی ضرورت ہوگی۔جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو اپنا شعوری حریف سمجھتے ہوئے مختصر ویڈیو کے لیے اپنے صارفین کو کئی ترغیبات دی تھیں جن میں فنڈنگ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر اب تک کمپنی کی جانب سے رقم کے معاملے پر خفا ہیں اور اس کا فائدہ بھی یوٹیوب نے اٹھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…