ڈکٹیٹر کی اولاد ہمیں قانون کی عملداری نہ سکھائے، ایمل ولی خان نے عمر ایوب کو کھری کھری سنا ڈالیں

28  جولائی  2022

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر اور آئین شکنوں کی اولاد ہمیں آئین اور قانون کی عملداری نہ سکھائے۔ ایک ڈکٹیٹر اور آئین شکن جنرل ایوب خان کے پوتے کی جانب سے قانون کی بالادستی کی باتیں اس نظام کے

ساتھ مذاق ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ان پر ایف آئی آر کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ پرامن جماعت کے دعویداروں نے 2014 میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر شلواریں ٹانگی تھیں۔ایف آئی آر کی درخواست دینے والے سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ گذرے کل میں آپ کا لیڈر کون تھا؟ آج کون ہے اور کل کون ہوگا؟ کسی بھی آئین شکن، غیرسیاسی اور کٹھ پتلی جماعت کی دھمکیوں سے عوامی نیشنل پارٹی کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایف آئی آر کا شوق پورا کریں لیکن آج بھی اس بات پر قائم ہو کہ عمران کو ٹھکانے لگانا ہی پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ ہے۔عمران نیازی کو مزید سیکیورٹی دینے پر ایمل ولی خان نے کہا کہ آئین شکن آمر کے پوتے نے نیازی کو مزید سیکیورٹی دینے کی درخواست دی ہے۔اسلام آباد پولیس،پختونخوا پولیس کے اہلکار،گلگت بلتستان کے 94 اہلکار لاڈلے کی حفاظت کیلئے کیا کم ہیں؟۔سفر کیلئے لاڈلے کو 23 اسلام آباد پولیس اور 5رینجرز افسران نیازی کی مزید سیکیورٹی دی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ولی خان کا پوتا آپ کو دکھائے گا کہ عوامی حقوق اور سچ کی اس جنگ میں کس حد تک جاسکتے ہیں۔آپ کے پیچھے کھڑے لوگ بھی ایک ایک کرکے سامنے آرہے ہیں۔بیساکھیوں کے سہارے حکومت میں آنے والے آئین اور قانون کی بالادستی کی باتیں کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…