شیریں مزاری ،علی محمد خان ، فرخ حبیب ، اعجاز شاہ سمیت تحریک انصاف کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور

28  جولائی  2022

اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوے کیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہاکہ استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے گئے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست)،شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کیے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے مبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دئیے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں۔واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی کے استعفے دینے والے ارکان کو طلب کیا ہے۔ جس کے لیے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردئیے تھے۔ سپیکرنے پی ٹی آئی اراکین کوتصدیق کیلئے 6 جون کو طلب کیا ہے اور پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 131 ہے۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ 10 جون تک جاری رہے گا اور روزانہ 30 مستعفی ارکان سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ تاہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سپیکر کے رو برو پیش نہ ہوئے جس کے باعث استعفے منظور کرنے کا عمل التوا میں پڑ گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…