پاکستان میں مہنگائی بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑے خطرے سے خبردار کردیا

21  جولائی  2022

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) بینک نے جنوری تا جون معاشی اعداد و شمار جاری کر د ئیے جن کے مطابق پاکستان میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیاء کو متاثر کر سکتے ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد ہو گئی ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 میں مہنگائی سری لنکا میں 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہو گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی بنگلا دیش میں 6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد، چین میں 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد اور تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں سری لنکا میں شرح منافع 9.5 فیصد، بھارت میں 0.9 فیصد اور بنگلا دیش میں 0.7 فیصد بڑھی ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح چار فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ اعلامیے کے مطابق مشرقی ایشیاء کی شرح نمو کی پیش گوئی رواں سال کے لیے 4.7 فیصد سے کم کر کے 3.8 فیصد کر دی گئی ہے۔شرح نمو میں کمی کی وجہ سری لنکا کا معاشی بحران اور بھارت کی سخت مالی پالیسی ہے۔رواں سال کے لیے جنوبی ایشیاء میں ترقی کی شرح 4.9 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔شرح نمو میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے بعد سرحدوں کا کھلنا اور پابندیوں کا خاتمہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وسطی ایشیائ کے لیے ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھ کر 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔وسطی ایشیاء میں اگلے سال ترقی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 4.1 فیصد ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…