پی ٹی آئی کی جیت،شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

18  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں

کہا ہیکہ’’آج کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کوپنجاب کے 20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام نتائج موصول ہو گئے، 20 حلقوں میں ووٹنگ ٹرن آوٹ 49.69 فیصد رہا۔پاکستان تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لے کر پہلے،مسلم لیگ (ن)نے 39.05 فیصد ووٹ لے کر دوسرے، آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے5 فیصد ووٹ حاصل کئے۔بیس حلقوں میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 45لاکھ 79 ہزار 898 تھی، الیکشن کمیشن کو 3131 پولنگ سٹیشن کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے ملے۔پی ٹی آئی نے20 میں سے 15 نشستوں پر،مسلم لیگ (ن)4 جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی۔مسلم لیگ (ن)نے لاہور، راولپنڈی، بہاولنگر اور مظفر گڑھ سے نشستیں جیتیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال، لودھراں، لیہ اور بھکر سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب رہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…