ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی ، سپریم کورٹ بار کے عہدیداران آمنے سامنے

18  جولائی  2022

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے موجودہ حکومت کے قانونی حیثیت کھونے سے متعلق میڈیا پر چلنے والے اعلامیے کی تردید کر دی۔میڈیا پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ زیر گردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد وفاق میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔

شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہے۔میڈیا پر چلنے والے اس بیان کے بعد اب صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ بار سے متعلق زیر گردش اعلامیے کی تردید کی ہے۔صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ ہم نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا، موجودہ حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا چاہیے۔احسن بھون نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بارکے ایک عہدیدارنے انفرادی طور پر بیان جاری کیا ہے، جاری کیے گئے بیان سے سپریم کورٹ بار کا کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسری جانب ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادی مسلم لیگ (ق) کا پلڑا بھاری ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق 15نشستوں پر کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی پنجاب کے ایوان میں تعداد178ہو گئی ہے جبکہ اتحادی مسلم لیگ (ق) کی 10نشستوں سے اس کی مجموعی تعداد188تک پہنچ گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی 4نشستوں پر کامیابی سے اس کی تعداد168ہو گئی ۔

(ن) لیگ کے دو اراکین مستعفی بھی ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 7،آزاد 3اور راہ حق پارٹی کے ایک ووٹ سے اس کے اتحاد کی مجموعی تعداد179ہے۔پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ایوان میں 186کا ہندسہ درکار ہے جس سے پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کا اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ۔علاوہ ازیں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی رہائشگاہوں اور دفاتر میں مبارکباد دینے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا جبکہ سیاسی جماعتوںکے حامیوں کی جانب سے کامیابی کی خوشی میں جشن منانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ان کے عزیز واقارب ، دوستوں ،پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے مٹھائی کے ہمراہ ان کی رہائشگاہوں اور دفاتر میں جا کر مبارکباد دی گئی ۔کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے پارٹی اور انتخابی دفاتر میں بھی جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے جیتنے والے امیدواروں اور قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے جبکہ اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…