سری لنکا میںمظاہرین ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس پر چڑھ دوڑے سکیورٹی فورسز کی شیلنگ ،آرمی چیف کی عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل

14  جولائی  2022

کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد سری لنکن صدر کے ملک سے فرار ہونے اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مظاہرین نے ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ دوران احتجاج مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش

کی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا ،مظاہرین میں خوف پیدا کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں بھی کی گئیں۔ یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوتابیا راجاپاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ راجا پاکسے استعفیٰ دیے بغیر فوجی طیارے میں مالدیپ فرار ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کو سری لنکا کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا۔دوسری جانب سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پْرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبلسری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔صدر گوتا بایا راجا پاکسے کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے۔اس سے پہلے سری لنکن ایئر فورس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سری لنکن صدر اپنی اہلیہ اور 2باڈی گارڈز کے ساتھ ایئر فورس کے طیارے میں صبح ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔سری لنکن ایئر فورس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صدر گوتا بایا راجا پاکسے مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں ہیں۔صدر گوتا بایا راجا پاکسے جلد ہی مالدیپ سے دوسرے ایشیائی شہر چلے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے قونصلر سروسز آج جمعرات تک کیلئے روک دی ہیں۔امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ قونصلر سروسز احتیاطی تدابیر کے تحت روکی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…