سری لنکن وزیراعظم کے بعد صدر کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

9  جولائی  2022

سری لنکن وزیراعظم کے بعد صدر کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

کولمبو (مانیٹرنگ، این این آئی)سری لنکا کے وزیراعظم کے بعد صدر بھی مستعفی ہونے کے لئے تیار ہو گئے ہیں،

نجی ٹی وی کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سینئر سری لنکا سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ

صدر گوٹابایا راجاپاکسے تیرہ جولائی کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے، واضح رہے کہ سری لنکا میں بد ترین معاشی بحران

کے پیش نظر وزیراعظم وکرما سنگھے کْل جماعتی حکومت بنانے کے لیے استعفیٰ دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔سری لنکن پی ایم آفس اعلامیے

کے مطابق وزیراعظم وکرما سنگھے ملک کے معاشی بحران کے حل کے لیے کْل جماعتی حکومت بنانے کے لیے مستعفی ہونے پر راضی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بولا اور مطالبہ کیا تھا کہ صدر گوٹابایا راجاپاکسے استعفیٰ دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی محل پر مظاہرین کے حملے سے پہلے ہی صدر کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فائرنگ کی، جس سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے 30 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…