وزیرخزانہ نے عوام کو بڑے ریلیف کی خوشخبری سنا دی

7  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم اور کھانے کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ،گھی جلد 150روپے فی کلو کم ہوگا ،آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی،اللہ کی مہربانی سے تحریک انصاف کی

سابقہ حکومت کی نالائقیوں اور متعدد مشکلات کے باوجود بھی معیشت کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے ،معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں ، آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائیگا ،معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں، عمران خان حکومت کی نالائق حکومت کی بری پالیسیوں کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے،افغانستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دیگر جگہوں سے کوئلہ منگوا رہے ہیں، دو روز میں کراچی کا 1100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ کام شروع کر دیگا،کراچی میں ایک پلانٹ اور بن جائے گا تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو جائیگا،سمجھ سے باہر ہے کہ حمزہ شہباز کے احسن اقدام کو عمران خان روکنا چاہ رہے ہیں؟۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم موجودہ وقت میں خاص طو پر اس پیش رفت کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جو 123 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی تھی اب وہ 100 ڈالر تک آگئی ہے اور جب اس سے مستفید ہوں گے تو حکومت مناسب وقت پر اس پر عمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکلات حالات کا سامنا کر لیا ہے اور ایک مناسب اور متوازن بجٹ منظور کرلیا ہے جس میں امیر طبقے سے قربانی مانگی ہے اور غریب طبقے کو مراعات دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس بجٹ سے معیشت کی ترقی ہوگی اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ عمران خان تاریخی خسارہ چھوڑ کر گئے ہیں

جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہے اور پاکستان کو دوسرا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئے اور بہت ہی کم زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئے، مگر چین نے ہمیں 2.4 ارب ڈالر دیے ہیں جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونا شروع ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی طرف سے کی گئی مالی معاونت کے بعد جیسے زرمبادلہ بہتر ہوں گے تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات ہوگی اور اس کے بعد

زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہوں گے اور اب جلد ہی آئی ایم ایف سے معاملہ طے پاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ گھی اور تیل کی قیمتیں 17 سو ڈالر فی ٹن کے حساب سے رکارڈ پر آگئی تھیں وہ اب گر کر ایک ہزار ڈالر پر آگئی ہیں جس سے ہمیں امید ہے کہ گھی 100 یا 150 روپے سستا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت آٹا 40 روپے فی کلو اور چینی 70 روپے فی کلو پہلے ہی فروخت کر رہی ہے تاہم ہم آٹے کی قیمت میں مزید کمی کریں گے کیونکہ دنیا بھر

میں گندم کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اس لیے ہم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) میں گندم خرید کرنے کیلئے ٹینڈر تیار کیا ہے جس کو ہم پھر سے ڈی ٹینڈر کریں گے۔بجلی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جو کہ رواں سال کے ابتدا میں شروع ہونا تھا وہ اب شروع ہوا ہے جس میں تاخیر کی وجہ سے ہمیں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح حویلی بہاد شاہ ٹو کے نام سے ایک پاور پروجیکٹ تھا جس

کی 2018 میں مشین آگئی تھیں اور 2019 تک شروع ہونا تھا لیکن وہ ابھی تک نہیں چل سکا، مگر اب ہم اس کو شروع کرنے جارہے ہیں جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف جو دعویٰ کرتی ہے کہ پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت زیادہ ہے جو بالکل جھوٹ ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ بارشیں آنے سے قبل پنجاب اور کراچی میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی تھی اور پورے پاکستان

کی پیدارواری صلاحیت ملائیں تو 23 ہزار میگاواٹ تک ہے جو اتنی طلب کو پورا نہیں کر سکتی تو بجلی کا شاٹ فال ابھی بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تھے تو ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ کی قلت تھی کیونکہ 5 ہزار میگاواٹ کے پلانٹس اس لیے بند تھے کہ وہاں گیس اور تیل موجود نہیں تھا جبکہ مزید ڈھائی ہزار میگاواٹ کے پلانٹس اس لیے بند تھے کہ وہاں مرمت کا کام نہیں ہوا تھا جس کے بعد ہم نے ان دونوں پلانٹس کو

مرمت کروا کر ایندھن فراہم کرکے شروع کیا۔انہوںنے کہاکہ ایندھن خریدنے میں ہمیں جو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے ہم نے 10 ایل این جی ونڈوز خرید کرنے کے لیے ٹینڈر کروائے تھے مگر ہمیں ایک بھی جواب نہیں آیا جس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل مارکیٹ اتنی سخت ہوگئی ہے کہ کوئی بھی جواب نہیں دیتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش جب ایل ایل این جی گیس 4 ڈالر تک مل رہی تھی تو تحریک انصاف کی حکومت اس کا سودا کرتی تو آج پاکستان میں یہ

بحران نہیں آتا لیکن اس کے برعکس ہماری حکومتوں میں ایل این جی اور ایندھن خریدنے کے سودے ہوئے، ان پر ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا مگر ہماری حکومتوں میں جو سودے ہوئے آج پاکستان ان کی وجہ سے چل رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت نے خود وہ ایل این جی 36 ڈالر تک خریدی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو بجلی پیدا کی ہم اس کے برعکس روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 ہزار میگاواٹ روز بنا رہے ہیں اور اب ہم افغانستان،

جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور آسٹریلیا سے کوئلہ بھی خرید رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم فرنس آئل اور ایل این جی گیس بھی خرید رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں اس وقت وہ بجلی بن رہی جو کبھی بھی کسی گرمی میں اتنی نہیں بنی۔انہوںنے کہاکہ اگر تحریک انصاف کی حکومت صرف پرانے بجلی گھروں پر توجہ دیتی تو اتنا بحران نہ آتا مگر آئندہ 2 دنوں کے اندر کراچی میں ایک اور 11 سو میگاواٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ چل جائے گا جس سے لوگوں کو ریلیف ملے گا اور آہستہ آہستہ لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملتا رہے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم نے سولر بجلی پر بھی اقدام کیے ہیں جس کے تحت پاکستان میں 6 ہزار میگاواٹ کا نیا سولر سسٹم لگایا جائے گا اور جو پنجاب حکومت بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے وہ اپنے پیسوں سے دے رہی ہے، وہ وفاق کے پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کرنا، بجلی، گیس پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا لازمی تھا کیونکہ عمران خان جہاں لے کر گئے تھے ملک دیوالیہ کی طرف جارہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف امیر لوگوں کو مراعات دینے کے لیے ہمیشہ حاضر ہے مگر پنجاب حکومت غریب لوگوں کے بجلی کے بل ادا کر رہی ہے تو عمران خان کی پارٹی حمزہ شہباز کے احسن قدم کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…