حکومت کا شمالی وزیرستان اور غلام خان کو موٹروے 14ایم سے جوڑنے کا فیصلہ

6  جولائی  2022

لاہور( این این آئی)حکومت نے شمالی وزیرستان اور غلام خان کو موٹروے 14ایم سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،184 کلومیٹر طویل موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی الائنمنٹ روٹ کا منصوبہ ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی غلام خان سے عیسی خیل انٹر چینج تک

تقریباً 184 کلومیٹر طویل موٹر وے کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن کے لیے مشاورتی خدمات کی تجویز کی درخواست جاری کی ۔ اس منصوبے کی مالی اعانت وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی 2022-23 کے ذریعے کرے گی۔پری پروپوزل کانفرنس 19 جولائی 2022 کو اسلام آباد میں این ایچ اے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگی جبکہ فراہمی سنگل اسٹیج ٹو اینویلپ کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کی جائے گی۔ تجاویز ہر لحاظ سے آر ایف پی دستاویز میں مہر بند لفافوں میں فراہم کردہ ہدایات کے مطابق مکمل ہوتی ہیں جو 10 اگست 2022 کو یا اس سے پہلے پہنچ جانی چاہئیں۔عیسی خیل انٹر چینج پنجاب کے ضلع میانوالی میں ایم 14 پر واقع ہے جو کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے قریب ہے۔ میانوالی اور غلام خان کے درمیان خیبر پختونخوا کا ضلع بنوں آتا ہے۔ طورخم اور چمن کے بعد غلام خان پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسری اہم ترین گزرگاہ ہے۔افغانستان نے پہلے ہی گوادر پورٹ سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے اور ملک کو جولائی 2020 میں متحدہ عرب امارات سے بلک کارگو کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی۔ پاک افغان سرحدی مقام غلام خان کراسنگ سی پیک کے مغربی روٹ کو افغانستان،وسطی ایشیائی ریاستیں اور اس سے آگے سے ملانے والا مختصر ترین راستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…