وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم

6  جولائی  2022

وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں، میں نے گوادر بریک واٹر پراجیکٹ میں

مجرمانہ تاخیر کی انکوائری کا حکم دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 445 ملین ڈالر کی گرانٹ،

484 ملین ڈالر کے آسان قرض اور فزیبلٹی کی دستیابی کے باوجود گوادر بریک واٹر پراجیکٹ کو نظر انداز کرنا انتہائی حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی سے لے کر انفرا اسٹرکچر تک، تمام منصوبے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ملک کو مہنگے پڑے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب دکھانے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا معاملہ نہیں،

بلکہ سی پیک کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس کی سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کو خوش حالی میں تبدیل کرنا ہماری اجتماعی ذمے داری اور میرا مشن ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…